وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

معرکہ حق میں جو دنیا نے دیکھا وہ ہماری مجموعی پاور پوٹینشل کا 10، 15 فیصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

W
Web Desk
7 مئی، 2026
معرکہ حق میں جو دنیا نے دیکھا وہ ہماری مجموعی پاور پوٹینشل کا 10، 15 فیصد ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
NIRALLY SWEETS

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ایک سال قبل معرکۂ حق میں پاکستان نے اللہ کے فضل سے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دی، جبکہ اس جنگ میں دنیا نے پاکستان کی مجموعی طاقت کا صرف 10 سے 15 فیصد حصہ دیکھا۔

(راولپنڈی )پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ معرکۂ حق میں مسلح افواج قوم کی امنگوں پر پورا اتریں اور پاکستان نے ملٹی ڈومین وار میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے دوران پاکستان نے واضح طور پر ڈیٹرینس قائم کیا اور جنگ کا زاویہ بدل دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو پاکستان کی طاقت پر شک ہے تو یہ صرف ایک جھلک تھی، پاکستان پہلے بھی تیار تھا اور اب بھی مکمل تیار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر دہشتگردی کے الزامات لگا کر گمراہ کن بیانیہ بنانے کی کوشش کی، جبکہ حقیقت میں بھارت خود دہشتگردی میں ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا اب بھارت کے بیانیے کو قبول کرنے کیلئے تیار نہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اٹھائے گئے سوالات آج بھی موجود ہیں۔ انہوں نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ بتائے کن دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا اور واقعے کے چند منٹ بعد ایف آئی آر کیسے درج ہو گئی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ کشمیر بھارت کا حصہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے عوام پر ہونے والی دہشتگردی کا الزام دوسروں پر ڈال دیتا ہے۔

انہوں نے بھارت کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگی زبان استعمال کی جائے گی تو پاکستان ہر محاذ پر جواب دینے کیلئے تیار ہے۔ ان کے مطابق یہ جنگ صرف زمین، فضا اور سمندر تک محدود نہیں بلکہ سائبر اور بیانیے کی جنگ بھی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کیا کہ 14 اگست کو ہونے والی عظیم الشان پریڈ میں پاکستان کی عسکری طاقت کی مزید جھلک دکھائی جائے گی تاکہ دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا اندازہ ہو سکے۔

سیاسی معاملات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور سیاسی جماعتوں کو اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے چاہئیں۔

سعودی عرب سے تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور حرمین شریفین کا تحفظ ہر پاکستانی کیلئے اہم ہے۔

افغانستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اور پاک فوج آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھے گی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مئی، 2026 کو 12:43 PM

آخری تدوین: 7 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

بھارتی میڈیا پر ڈرامہ نگاری جاری تھی، پاکستان نے دنیا کے سامنے حقائق رکھے: عطا تارڑ
پاکستان

بھارتی میڈیا پر ڈرامہ نگاری جاری تھی، پاکستان نے دنیا کے سامنے حقائق رکھے: عطا تارڑ

: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا پر جنگی کشیدگی کے دوران ڈرامہ نگاری اور سنسنی خیزی کا بازار گرم تھا، جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے حقائق پیش کیے۔

Web Desk7 مئی، 2026
پاک افواج کی ہم آہنگی معرکۂ حق میں فتح کی وجہ بنی: ریئر ایڈمرل شفاعت علی
پاکستان

پاک افواج کی ہم آہنگی معرکۂ حق میں فتح کی وجہ بنی: ریئر ایڈمرل شفاعت علی

پاک بحریہ کے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز شفاعت علی نے کہا ہے کہ پاک افواج کے درمیان مثالی ہم آہنگی معرکۂ حق میں کامیابی کی بنیادی وجہ بنی، جبکہ افواجِ پاکستان ہر وقت ہر قسم کے خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار رہتی ہیں۔

Web Desk7 مئی، 2026
چند منٹ میں اسکور 8-0 ہو گیا، بھارت آج تک سمجھ نہیں سکا کیا ہوا: ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی
پاکستان

چند منٹ میں اسکور 8-0 ہو گیا، بھارت آج تک سمجھ نہیں سکا کیا ہوا: ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی

پاک فضائیہ کے ایئر وائس مارشل طارق محمود غازی نے کہا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران چند ہی منٹوں میں اسکور 8-0 ہو گیا تھا اور بھارت آج تک سمجھنے کی کوشش کر رہا ہے کہ آخر اس کے ساتھ ہوا کیا تھا۔

Web Desk7 مئی، 2026