وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر پولیو سے متعلق سفری پابندیاں قائم رکھنے کا اعلان

W
Web Desk
10 مارچ، 2026
عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر پولیو سے متعلق سفری پابندیاں قائم رکھنے کا اعلان

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان پر پولیو وائرس کے باعث عائد مشروط عالمی سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ یہ فیصلہ ڈبلیو ایچ او کی ایمرجنسی پولیو کمیٹی کے 44ویں اجلاس میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان اور افغانستان بدستور وائلڈ پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤ کے لیے خطرہ قرار دیے گئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان آمدورفت وائرس کی منتقلی کا اہم ذریعہ ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں پولیو کے 31 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ملک بھر سے 608 سیوریج نمونوں میں وائرس پایا گیا۔ جنوبی خیبرپختونخوا اور کوئٹہ بلاک کو اب بھی حساس علاقے قرار دیا گیا ہے جبکہ خیبرپختونخوا میں تقریباً ڈھائی لاکھ بچے پولیو ویکسین سے محروم ہیں۔

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں انسداد پولیو مہمات کے معیار اور حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان اور افغانستان کو مشترکہ اور مؤثر اقدامات جاری رکھنا ہوں گے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے پولیو ویکسینیشن لازمی رہے گی اور تین ماہ بعد صورتحال کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 مارچ، 2026 کو 01:41 PM

آخری تدوین: 25 مارچ، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کا دعویٰ: امریکا اور ایران امن معاہدے کے حتمی مسودے پر متفق، باضابطہ دستخط جلد متوقع
امریکا

پاکستان کا دعویٰ: امریکا اور ایران امن معاہدے کے حتمی مسودے پر متفق، باضابطہ دستخط جلد متوقع

شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم تصدیق کر سکتے ہیں کہ امن معاہدے کا ایک حتمی اور باہمی طور پر منظور شدہ متن تیار ہو چکا ہے، انہوں نے مزید کہا، "امن کبھی اتنا قریب نہیں تھا جتنا آج ہے۔"

محمد نعیم اختر13 جون، 2026
قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام
پاکستان

قومی اقتصادی سروے 2025-26 جاری، حکومت کئی اہم معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے 2025-26 پیش کر دیا۔ سروے کے مطابق حکومت زرعی، صنعتی اور دیگر اہم شعبوں میں کئی معاشی اہداف حاصل نہ کر سکی، تاہم معیشت کے بعض اشاریوں میں بہتری کا دعویٰ بھی کیا گیا

Web Desk11 جون، 2026
لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو تنبیہ
پاکستان

لیڈر کی رہائی کے لیے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں، خواجہ آصف کی پی ٹی آئی کو تنبیہ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے قائد کی رہائی کے لیے احتجاج کا حق رکھتی ہے، تاہم ریاستی اداروں کو تنقید اور تضحیک کا نشانہ بنانا مناسب نہیں

Web Desk11 جون، 2026