وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سیکیورٹی پر اہم گفتگو

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکی سفیر سے ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کیلئے سیکیورٹی پر اہم گفتگو

وزیر داخلہ محسن نقوی اور امریکی سفیر نیٹلی بیکر کی ملاقات، امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال، پاکستان کے کردار کو سراہا

(اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی سفیر نیٹلی بیکر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد میں متوقع مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے سیکیورٹی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈپلومیٹک انکلیو میں امریکی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی سفیر کو مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کیلئے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات سے آگاہ کیا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے تمام معزز مہمانوں کیلئے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کر چکا ہے۔ انہوں نے مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

اس موقع پر امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے پاکستان کے مخلصانہ کردار کو سراہا اور امن کوششوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

ملاقات میں ڈی جی ایف آئی اے ڈاکٹر عثمان انور، چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف، آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی موجود تھے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 12:08 PM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین