وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا، برینٹ کروڈ 96.85 ڈالر فی بیرل

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
مشرق وسطیٰ کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مہنگا، برینٹ کروڈ 96.85 ڈالر فی بیرل

برینٹ کروڈ آئل 7 فیصد اضافے کے بعد 96.85 ڈالر فی بیرل، امریکی خام تیل بھی مہنگا

(لندن/واشنگٹن) مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی جہاز پر امریکی حملے اور ایران کے ممکنہ جوابی اقدام کے خدشات کے باعث توانائی کی عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی، جس کے نتیجے میں تیل کی قیمتوں میں تیزی دیکھی گئی۔

برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد قیمت 96.85 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 6.4 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 87.88 ڈالر فی بیرل ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی برقرار رہنے کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی پر اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ہے۔

عالمی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث سپلائی چین متاثر ہونے کا خطرہ ہے، جس کے باعث سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں اور مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 06:05 AM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین