وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایرانی بحری جہاز نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، امریکی بحریہ کی کارروائی، ٹرمپ کا دعویٰ

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
ایرانی بحری جہاز نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، امریکی بحریہ کی کارروائی، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پرچم والے ایک بڑے مال بردار بحری جہاز نے امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی جس پر امریکی بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

(واشنگٹن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق مال بردار بحری جہاز تقریباً 900 فٹ لمبا تھا اور سائز کے لحاظ سے طیارہ بردار جہاز جیسا دکھائی دیتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی بحریہ کے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر یو ایس ایس اسپروانس نے جہاز کو روکنے کے لیے کارروائی کی۔

ٹرمپ نے بتایا کہ ایرانی پرچم والے جہاز کو خلیج عمان میں رکنے کے لیے وارننگ دی گئی، تاہم بحری جہاز نے امریکی وارننگ کو نظر انداز کر دیا، جس کے بعد امریکی بحریہ کو کارروائی کرنا پڑی۔

امریکی صدر کے مطابق امریکی بحریہ نے کارروائی کے دوران بحری جہاز کے انجینئرنگ روم کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں جہاز کو روک لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی پرچم والا بحری جہاز اب امریکی میرینز کی تحویل میں ہے۔

اس واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ عالمی سطح پر اس پیش رفت پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 07:04 AM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین