وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ،، آج ایران سے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ،، آج ایران سے معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے

امریکی صدر ٹرمپ کا اعلان، نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے، مذاکرات میں پیشرفت پر سینئر ایرانی قیادت سے ملاقات کیلئے تیار ہوں۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وفد کے ہمراہ چند گھنٹوں میں اسلام آباد پہنچنے والے ہیں جبکہ ایران کے ساتھ آج ہی معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں موجود نیویارک پوسٹ کی نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات سنجیدگی سے جاری ہیں اور یہ کوئی کھیل نہیں بلکہ حقیقی سفارتی عمل ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ اگر مذاکرات میں پیشرفت ہوتی ہے تو وہ خود بھی سینئر ایرانی رہنماؤں سے ملاقات کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایرانی قیادت ان سے ملاقات کرنا چاہتی ہے تو انہیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ آج ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے پر دستخط ہو سکتے ہیں اور اس حوالے سے مثبت پیشرفت جاری ہے۔

امریکی صدر کے اس بیان کے بعد اسلام آباد میں ہونے والے امریکا ایران مذاکرات کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے جبکہ خطے میں کشیدگی کم ہونے کی امید بھی ظاہر کی جا رہی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 02:08 PM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین