بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر آپریشن، 2 خارجی ہلاک

سیکورٹی فورسز کا ضلع بنوں میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی حمائیت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خودکش بمبار سمیت دو خوارج ہلاک، ایک ہلاک خارجی کی پہچان دہشت گرد سرغنہ وحید اللہ عرف مختیار کے نام سے ہوگئی،،
(راولپنڈی)آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے ایک خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، خارجی سرغنہ وحید اللہ سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور معصوم شہریوں کی شہادت سمیت دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی وجہ سے انتہائی مطلوب دہشت گردوں کی فہرست میں شامل تھا، وحید اللہ 21 فروری 2026 کو ضلع بنوں میں ہونے والے ایک خودکش بمبار کا بھی مین ہینڈلر تھا، جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل گل فراز شہید ہوئے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے بڑی تباہی بھی ٹل گئی، علاقے میں کسی بھی ممکنہ ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن "عزم استحکام" کے تحت انسداد دہشت گردی مہم کے طور پر غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئے کوشاں ہیں،،
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 06:39 AM
آخری تدوین: 20 اپریل، 2026



