وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ

W
Web Desk
20 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ

45 منٹ طویل گفتگو، امن کوششوں اور اسلام آباد میں متوقع امریکا ایران مذاکرات پر بھی بات چیت

(اسلام آباد) وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تقریباً 45 منٹ جاری رہنے والی اس خوشگوار اور دوستانہ گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد مذاکرات میں شرکت پر صدر پزشکیان اور ایرانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سعودی عرب، قطر اور ترکیہ سمیت مختلف عالمی رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں سے بھی ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ تہران کے دوران ایرانی قیادت کی جانب سے تعمیری بات چیت پر شکریہ ادا کیا اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حالیہ سفارتی روابط خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اتفاق رائے پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امن کوششوں اور مضبوط عزم کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات آئندہ دنوں میں مزید مضبوط ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں متوقع ہے، جس کے لیے تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان کے نمائندے کل شام تک اسلام آباد پہنچ جائیں گے، تاہم ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی حکومت نے تاحال پاکستان وفد بھیجنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 20 اپریل، 2026 کو 04:50 AM

آخری تدوین: 20 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کا امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان نہ جانے کا اعلان
تازہ ترین

ایران کا امریکا سے مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے پاکستان نہ جانے کا اعلان

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ موجودہ حالات میں امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کی بات چیت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ترجمان کے مطابق واشنگٹن کی پالیسیوں میں کوئی مثبت تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، جس کی وجہ سے مذاکراتی عمل آگے بڑھانا ممکن نہیں رہا۔

Web Desk20 اپریل، 2026
ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایرانی فوج
تازہ ترین

ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی: ایرانی فوج

ایرانی فوج کا الزام، امریکا نے خلیج عمان میں ایرانی تجارتی جہاز پر حملہ کر کے جنگ بندی توڑی، نیوی گیشن سسٹم غیر فعال، ایران نے جلد جواب دینے کا اعلان کیا۔

Web Desk20 اپریل، 2026
ایرانی بحری جہاز نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، امریکی بحریہ کی کارروائی، ٹرمپ کا دعویٰ
دُنیا

ایرانی بحری جہاز نے ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی، امریکی بحریہ کی کارروائی، ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی پرچم والے ایک بڑے مال بردار بحری جہاز نے امریکی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کی جس پر امریکی بحریہ نے کارروائی کرتے ہوئے جہاز کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Web Desk20 اپریل، 2026