وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف اور عباس عراقچی کی اہم ملاقات، ایران کا مؤقف پاکستان کو بتا دیا

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
وزیراعظم شہباز شریف اور عباس عراقچی کی اہم ملاقات، ایران کا مؤقف پاکستان کو بتا دیا

وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی ملاقات، ایران امریکا مذاکرات، خطے کی کشیدگی، امن و استحکام اور پاک ایران تعاون پر تفصیلی گفتگو، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک

(اسلام آباد) وزیراعظم شہبازشریف سے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اہم ملاقات کی، جس میں خطے کی صورتحال، ایران امریکا مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم بھی شریک تھے۔

عباس عراقچی نے وزیراعظم کو ایرانی قیادت کے مؤقف سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور امریکا کے ساتھ مذاکراتی امور پر ایران کے خدشات سے متعلق پاکستانی قیادت کو اعتماد میں لیا۔

ملاقات کے دوران خطے کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن و استحکام اور سفارتی رابطوں کے تسلسل پر خصوصی توجہ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششوں کے فروغ پر زور دیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے میں مشترکہ امن کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرتا رہے گا، جبکہ ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہا۔

دونوں ممالک نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مسائل کا حل صرف امن، استحکام اور بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 01:34 PM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین