وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

پاکستان کا دورہ نہایت سودمند رہا، خطے میں امن کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں: عباس عراقچی

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
پاکستان کا دورہ نہایت سودمند رہا، خطے میں امن کیلئے کوششوں کو سراہتے ہیں: عباس عراقچی

ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے قابلِ عمل فریم ورک پیش کر دیا، اب امریکا کی سنجیدگی دیکھنا باقی ہے

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کا دورہ نہایت سودمند رہا اور خطے میں امن کے قیام کیلئے پاکستان کی مثبت کوششوں اور برادرانہ کردار کو سراہتے ہیں۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان نے کشیدگی کم کرنے اور سفارتی روابط کو آگے بڑھانے کیلئے اہم کردار ادا کیا، جس کی ایران قدر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران نے جنگ کے مستقل خاتمے کیلئے ایک قابلِ عمل فریم ورک سے متعلق اپنا واضح مؤقف پیش کر دیا ہے، جس کا مقصد خطے میں پائیدار امن اور استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اب دیکھنا یہ باقی ہے کہ امریکا واقعی سفارتکاری کیلئے سنجیدہ ہے یا نہیں، کیونکہ مذاکرات کی کامیابی کا انحصار عملی اقدامات اور اعتماد سازی پر ہے۔

عباس عراقچی نے مزید کہا کہ مثبت کوششوں اور بھائی چارے کی بنیاد پر ہی علاقے میں دیرپا امن قائم کیا جا سکتا ہے، اور ایران بات چیت کے ذریعے مسائل کے حل کو ترجیح دیتا ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ آئندہ دنوں میں سفارتی رابطے مزید مضبوط ہوں گے اور خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے مشترکہ اقدامات سامنے آئیں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 06:04 PM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین