وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورۂ پاکستان منسوخ کر دیا

W
Web Desk
25 اپریل، 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا دورۂ پاکستان منسوخ کر دیا

صدر ٹرمپ نے اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کا پاکستان کا دورہ منسوخ کر دیا، کہا ایران جب چاہے امریکا سے براہِ راست بات کر سکتا ہے، اسلام آباد میں مجوزہ ایران امریکا ملاقات بھی ختم۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ نے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور اپنے داماد جیرڈ کشنر کا مجوزہ دورۂ پاکستان منسوخ کر دیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اب پاکستان نہیں جا رہے کیونکہ ایران جب چاہے کسی بھی وقت امریکا سے براہِ راست بات کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی وفد 18 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد وہاں جا کر بے مقصد باتوں کیلئے نہیں بیٹھے گا، کیونکہ مذاکرات کیلئے تمام کارڈز امریکا کے پاس ہیں۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس جنگ میں امریکا مضبوط پوزیشن میں ہے اور جب تمام اہم آپشنز ہمارے پاس موجود ہیں تو ایران کے ساتھ مذاکرات کیلئے اتنا طویل سفر کرنا فائدہ مند نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سفر میں بہت زیادہ وقت ضائع ہوتا ہے جبکہ دیگر اہم امور بھی موجود ہیں، اس لیے اگر ایران بات کرنا چاہتا ہے تو انہیں صرف امریکا کو کال کرنی ہے۔

صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت کے اندرونی حالات پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران میں شدید اندرونی خلفشار اور کنفیوژن موجود ہے، کسی کو معلوم نہیں کہ اصل میں فیصلہ ساز کون ہے۔

امریکی نشریاتی ادارےسی این این کے مطابق صدر ٹرمپ نے امریکی اور ایرانی وفود کی اسلام آباد میں مجوزہ ملاقات بھی منسوخ کر دی ہے، جہاں سیزفائر اور جنگ بندی سے متعلق بات چیت متوقع تھی۔

واضح رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ وٹکوف اور کشنر ہفتے کو پاکستان روانہ ہوں گے، تاہم اب امریکی حکمت عملی میں نمایاں تبدیلی سامنے آئی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 25 اپریل، 2026 کو 05:30 PM

آخری تدوین: 25 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ضلع 44B بالٹی مور: 2026 ڈیموکریٹک کمیٹی الیکشن - دو پاکستانی خواتین بھی مد مقابل
امریکا

ضلع 44B بالٹی مور: 2026 ڈیموکریٹک کمیٹی الیکشن - دو پاکستانی خواتین بھی مد مقابل

انتخاب لڑنے والی دونوں پاکستانی خواتین کے درمیان شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ اختلافات کی نوعیت اس قدر شدید ہے کہ ایک خاتون امیدوار تو کسی ایسے ایونٹ میں جانا بھی پسند نہیں کرتی جہاں دوسری امیدوار موجود ہوں

Editorial Board - Opinion18 جون، 2026
 لبنان پر حملے ناقابل قبول، اسرائیل کو امن معاہدے کا احترام کرنا ہوگا: جے ڈی وینس
تازہ ترین

لبنان پر حملے ناقابل قبول، اسرائیل کو امن معاہدے کا احترام کرنا ہوگا: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے لبنان پر اسرائیلی حملوں کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے امن معاہدے کے احترام پر زور دیا۔ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت، آبنائے ہرمز، پابندیوں میں نرمی اور خطے کی سیکیورٹی سے متعلق اہم نکات بھی بیان کیے

Web Desk18 جون، 2026
ٹرمپ کا شی جن پنگ اور پوتن کا ایران تنازع میں غیر جانبدار رہنے پر شکریہ
تازہ ترین

ٹرمپ کا شی جن پنگ اور پوتن کا ایران تنازع میں غیر جانبدار رہنے پر شکریہ

جنگ بندی معاہدے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ایران تنازع میں غیر جانبدار رہنے پر شکریہ ادا کیا۔ جی 7 کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دونوں رہنماؤں کے کردار کو سراہا

Web Desk18 جون، 2026