وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے: ایرانی میڈیا

W
Web Desk
26 اپریل، 2026
عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے: ایرانی میڈیا

ایرانی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ عباس عراقچی دورہ عمان کے بعد دوبارہ اسلام آباد آئیں گے، پاکستان کے بعد روس روانگی متوقع، خطے کی کشیدگی اور جنگ بندی پر سفارتی رابطے جاری۔

(تہران) ایرانی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی دورۂ عمان کے بعد دوبارہ پاکستان آئیں گے۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق عباس عراقچی کا اسلام آباد کا دورہ دوبارہ شیڈول میں شامل ہے، جبکہ پاکستان کے دورے کے بعد وہ روس روانہ ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق ایرانی وفد کا ایک حصہ مشاورت کیلئے تہران واپس چلا گیا ہے، جبکہ وفد کے دیگر ارکان اتوار کی شب دوبارہ اسلام آباد میں عباس عراقچی سے ملاقات کریں گے۔

عباس عراقچی اس سے قبل پاکستانی دارالحکومت اسلام آباد کا دورہ مکمل کرکے روانہ ہوئے تھے، جہاں انہوں نے وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق عباس عراقچی نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی رابطہ کیا، جس میں امریکہ، اسرائیل جنگ، جنگ بندی اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے ترک وزیر خارجہ حقان فیدان سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی اور جنگ بندی سے متعلق تازہ پیش رفت اور سفارتی کوششوں سے آگاہ کیا۔

ذرائع کے مطابق ایران خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور سفارتی حل کیلئے متحرک ہے، جبکہ پاکستان بھی اس عمل میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اپریل، 2026 کو 01:40 PM

آخری تدوین: 26 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین