وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی عمان کے سلطان سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

W
Web Desk
26 اپریل، 2026
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی عمان کے سلطان سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مسقط میں عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے ملاقات کی، خطے کی صورتحال، تنازعات کے خاتمے اور سیاسی حل پر گفتگو، اگلا دورہ روس متوقع۔

(مسقط) عمان کے سلطان سلطان ہیثم بن طارق اور ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کے درمیان مسقط میں اہم ملاقات ہوئی، جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، جاری تنازعات اور سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عمان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران سلطان ہیثم بن طارق نے خطے میں پائیدار سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحرانوں کے اثرات کم کرنے کیلئے سنجیدہ اور فوری اقدامات ضروری ہیں۔

ملاقات میں علاقائی پیش رفت، ثالثی کی کوششوں اور تنازعات کے خاتمے سے متعلق امور بھی زیر بحث آئے، جبکہ امن و استحکام کے قیام کیلئے سفارتی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اپنے علاقائی دورے کے دوسرے مرحلے میں مسقط پہنچے، جہاں انہوں نے عمانی حکام سے مشاورت کی۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 26 اپریل، 2026 کو 02:17 PM

آخری تدوین: 26 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین