وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں، آبنائے ہرمز کھولنے کو مذاکرات کی پہلی شرط قرار

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
ایران کی نئی تجاویز سامنے آگئیں، آبنائے ہرمز کھولنے کو مذاکرات کی پہلی شرط قرار

ایران نے امریکا کو نئی تجاویز پیش کردیں، آبنائے ہرمز کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے کو ترجیح دینے کی تجویز، جوہری مذاکرات بعد میں کرنے پر زور۔

ایران کی جانب سے مذاکرات میں پیشرفت کے لیے نئی تجاویز سامنے آگئی ہیں، جنہوں نے سفارتی سطح پر ایک نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تجاویز پاکستان کے ذریعے امریکہ تک پہنچائی گئی ہیں۔ تجاویز میں کہا گیا ہے کہ سب سے پہلے آبنائے ہرمز کو کھولنے اور بحری ناکہ بندی ختم کرنے پر معاہدہ کیا جائے، جبکہ جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے میں رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق وائٹ ہاوس حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ صرف ایسے معاہدے میں دلچسپی رکھتا ہے جو ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکے۔

رپورٹس کے مطابق نئی تجاویز پر غور کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس متوقع ہے، جس میں امریکی حکام آئندہ حکمت عملی طے کریں گے۔

تاہم دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی ترتیب پر اختلافات تاحال برقرار ہیں، جو کسی حتمی معاہدے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز میں کشیدگی کم ہوتی ہے تو اس سے نہ صرف خطے میں استحکام آئے گا بلکہ عالمی معیشت پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوں گے، کیونکہ یہ آبی گزرگاہ عالمی توانائی کی ترسیل کے لیے انتہائی اہم سمجھی جاتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 04:08 AM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس
امریکا

ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران معاہدے کی ابتدائی دستاویز جاری کر سکتے ہیں، جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعہ سے پہلے ایران کے ساتھ ابتدائی امن معاہدے کی دستاویز جاری کر سکتے ہیں۔

Web Desk16 جون، 2026
امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک
امریکا

امریکی فضائیہ کا بی-52 بمبار طیارہ کیلیفورنیا میں تباہ، عملے کے تمام 8 افراد ہلاک

بی-52 اسٹریٹوفورٹریس امریکی فضائیہ کے اسٹریٹجک بمبار بیڑے کی ریڑھ کی ہڈی سمجھا جاتا ہے۔ یہ طیارہ جوہری اور روایتی دونوں اقسام کے ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بغیر ایندھن بھرے 8 ہزار میل سے زائد فاصلے تک پرواز کر سکتا ہے

Web Desk16 جون، 2026
آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ
امریکا

آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت بحال، ٹرمپ کا اعلان، تیل بردار جہاز دوبارہ روانہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے جہازوں کی نقل و حرکت دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور تیل بردار جہاز محفوظ راستوں سے اپنی منزلوں کی جانب روانہ ہیں۔ امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد اہم پیش رفت سامنے آئی ہے

Web Desk15 جون، 2026