ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر

ایران امریکا کشیدگی اور بحری ناکہ بندی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ماہرین نے مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی سطح پر برطانوی خام تیل برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 8 فیصد اضافے کے بعد 121 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو گزشتہ چار سال کی بلند ترین سطح ہے۔
اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 108 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔
ماہرین کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی، بحری ناکہ بندی اور مذاکرات میں تعطل کی صورت میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے، جس کے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 30 اپریل، 2026 کو 07:20 AM
آخری تدوین: 30 اپریل، 2026



