وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام: 1 کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرض، 20 سالہ آسان اقساط کا تاریخی پیکج

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام: 1 کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرض، 20 سالہ آسان اقساط کا تاریخی پیکج

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اپنا گھر پروگرام کے تحت تاریخی ہاؤسنگ پیکج کا اعلان کر دیا، جس کے تحت شہری 25 لاکھ روپے سے لے کر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

(اسلام آباد)تفصیلات کے مطابق گھر کی خریداری کے لیے زیادہ سے زیادہ 1 کروڑ روپے کا قرض 20 سال کی مدت کے لیے فراہم کیا جائے گا، جبکہ پہلے 10 برس کے لیے صرف 5 فیصد فکسڈ مارک اپ رکھا گیا ہے، اس کے بعد اگلے 10 برس میں نارمل مارک اپ لاگو ہوگا۔

حکومتی اعلامیے کے مطابق شہری 25 لاکھ، 50 لاکھ، 75 لاکھ یا پھر 1 کروڑ روپے تک اپنی ضرورت کے مطابق قرض حاصل کر سکیں گے۔ اس اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ قرض کے حصول کے لیے کسی قسم کی پیشگی فیس یا ابتدائی ادائیگی شرط نہیں ہوگی۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ منصوبہ متوسط اور کم آمدنی والے طبقے کو اپنا گھر فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے ہزاروں خاندانوں کا گھر بنانے کا خواب پورا ہوگا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن مشترکہ طور پر اس منصوبے کی نگرانی کریں گے تاکہ شفافیت اور بروقت عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔

قرض حاصل کرنے کے لیے درخواست دہندگان کو آن لائن اپلائی کرنا ہوگا، جبکہ درخواست جمع کروانے کے بعد حتمی منظوری تک تقریباً ایک ماہ کا وقت لگے گا۔

ماہرین کے مطابق یہ پیکج ہاؤسنگ سیکٹر میں نئی سرگرمی پیدا کرے گا، تعمیراتی صنعت کو فروغ دے گا اور روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا کرے گا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 12:32 PM

آخری تدوین: 29 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کی مضبوط آواز، سکھ فار جسٹس کا خراج تحسین ، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کی مضبوط آواز، سکھ فار جسٹس کا خراج تحسین ، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ خالصتان کے حامی سکھ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت دکھائی تو سکھ برادری پاکستان کا ساتھ دے گی

Web Desk29 اپریل، 2026
آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی چمن سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی چوکیاں تباہ
پاکستان

آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی چمن سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی چوکیاں تباہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں چمن سیکٹر میں بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔

Web Desk29 اپریل، 2026
پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکا جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی برقرار ہے: وزیراعظم شہباز شریف
پاکستان

پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکا جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی برقرار ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جس میں توسیع بھی کی گئی۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل 30 کروڑ سے 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

Web Desk29 اپریل، 2026