وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکا جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی برقرار ہے: وزیراعظم شہباز شریف

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکا جنگ بندی ہوئی، توسیع بھی برقرار ہے: وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جس میں توسیع بھی کی گئی۔ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان کا درآمدی بل 30 کروڑ سے 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

(اسلام آباد) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں سے ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی، جس میں بعد ازاں توسیع بھی کی گئی اور وہ تاحال برقرار ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حالیہ ہفتوں میں پیش آنے والے اہم واقعات پر کابینہ کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے اور پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 11 اپریل کو ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد میں مذاکراتی عمل کا آغاز ہوا، جس کے دوران فریقین کے درمیان 21 گھنٹے طویل نشست ہوئی۔ انہی کوششوں کے نتیجے میں سیزفائر ممکن ہوا اور بعد میں اس میں توسیع بھی کی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ان کی ٹیم نے خلوص نیت سے کردار ادا کیا، جبکہ وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششیں بھی قابلِ ستائش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاکستان کا دورہ کیا جہاں تفصیلی مذاکرات ہوئے، بعد ازاں وہ عمان اور روس بھی گئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان کا ایک ہفتے کا درآمدی بل 30 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 80 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا، جس نے معاشی استحکام کی کوششوں پر اثر ڈالا۔

انہوں نے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک فورس صورتحال کی نگرانی کر رہی ہے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں سبسڈی برقرار رکھنے کیلئے صوبوں سے مشاورت جاری ہے۔

وزیراعظم نے مزید بتایا کہ پاکستان نے حالیہ عرصے میں ساڑھے 3 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے واپس کیے ہیں اور سعودی قیادت کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ خطے میں کشیدگی جلد ختم ہوگی، پائیدار امن قائم ہوگا اور پاکستان کی امن کیلئے کوششیں مسلسل جاری رہیں گی۔


شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 12:13 PM

آخری تدوین: 29 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کی مضبوط آواز، سکھ فار جسٹس کا خراج تحسین ، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کی مضبوط آواز، سکھ فار جسٹس کا خراج تحسین ، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ خالصتان کے حامی سکھ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت دکھائی تو سکھ برادری پاکستان کا ساتھ دے گی

Web Desk29 اپریل، 2026
آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی چمن سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی چوکیاں تباہ
پاکستان

آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی چمن سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی چوکیاں تباہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں چمن سیکٹر میں بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔

Web Desk29 اپریل، 2026
وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام: 1 کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرض، 20 سالہ آسان اقساط کا تاریخی پیکج
پاکستان

وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام: 1 کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرض، 20 سالہ آسان اقساط کا تاریخی پیکج

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اپنا گھر پروگرام کے تحت تاریخی ہاؤسنگ پیکج کا اعلان کر دیا، جس کے تحت شہری 25 لاکھ روپے سے لے کر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

Web Desk29 اپریل، 2026