آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی چمن سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی چوکیاں تباہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں چمن سیکٹر میں بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔
(چمن) ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے افغان طالبان کی متعدد چوکیوں اور گاڑیوں کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی اہم عسکری تنصیبات تباہ ہو گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان مؤثر کارروائیوں نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو پسپائی پر مجبور کر دیا ہے، جبکہ سرحدی علاقوں میں دفاعی پوزیشن مزید مضبوط کر دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج وطن کے دفاع، قومی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلئے مکمل طور پر پرعزم ہے، اور دشمن کی ہر جارحیت کا فوری اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔
سکیورٹی حکام کے مطابق آپریشن غضب للحق تمام مقررہ اہداف کے حصول تک جاری رہے گا، جبکہ سرحدی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پاک افغان سرحد پر حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے دفاعی اور جوابی اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 12:56 PM
آخری تدوین: 29 اپریل، 2026



