کینیڈا میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش، برآمدات بڑھانے پر زور

پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جہاں پاکستان کی چھ نمایاں کمپنیز نے مختلف معیاری اور متنوع غذائی مصنوعات پیش کیں
کینیڈا کے شہر مونٹریال میں منعقد ہونے والی شمالی امریکا کی بڑی فوڈ اینڈ بیوریج نمائش ’سیال کینیڈا 2026‘ میں پاکستان نے اپنے فوڈ مصنوعات کے پویلین کے ذریعے بھرپور شرکت کی.
پاکستانی ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان پویلین کا افتتاح کیا، جہاں پاکستان کی چھ نمایاں کمپنیز نے مختلف معیاری اور متنوع غذائی مصنوعات پیش کیں

ہائی کمشنر محمد سلیم، قونصل جنرل فیصل ابڑو اور ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ کونسلر الطمش جنجوعہ نے کینیڈین وفاقی اور صوبہ کیوبیک کی حکومت کے نمائندوں سمیت نجی شعبے سے تعلق رکھنے والے مہمانوں کو پاکستان پویلین کا دورہ کروایا۔
تین روزہ نمائش 29 اپریل سے یکم مئی 2026 تک جاری رہے گی۔ پاکستانی حکام کے مطابق نمائش میں شرکت کا مقصد کینیڈا میں پاکستانی غذائی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا اور مقامی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی خریداروں اور زرعی خوراک کی صنعت سے وابستہ اداروں سے روابط کا موقع فراہم کرنا ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 30 اپریل، 2026 کو 12:45 AM
آخری تدوین: 30 اپریل، 2026



