وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صفحہ اول

مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہم اشارہ دیا۔

(واشنگٹن)ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہونے کا امکان ہے۔

واشنگٹن میں امریکی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کے لیے پاکستان جانے کے لیے زیادہ مائل ہے اور اگلے دو روز میں اس حوالے سے اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف

ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان جانے کا زیادہ امکان اس لیے ہے کیونکہ پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث امریکا دوبارہ پاکستان میں مذاکرات کے لیے جانے پر غور کر رہا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ

امریکی صدر نے کہا کہ گزشتہ سال پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران فیلڈ مارشل سے رابطہ ہوا تھا اور صرف چار روز کے اندر امن معاہدہ طے پا گیا، جس میں امریکا نے بھی مدد فراہم کی۔

اہم پیش رفت کا امکان

ایک سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی میڈیا کو پاکستان میں موجود ہونا چاہیے کیونکہ آئندہ دو دن میں کچھ بھی ہو سکتا ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ نے ابتدا میں امریکی وفد کے پاکستان جانے کی تردید کی تھی، تاہم بعد ازاں دوبارہ فون کرکے پاکستان میں مذاکرات کے اگلے دور کے حوالے سے اہم اشارہ دیا، جس سے خطے میں نئی سفارتی سرگرمیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 06:41 PM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026
ایران کے ساتھ کئی نکات پر اتفاق ہوچکا تھا، یورینیم معاملہ رکاوٹ بنا ٹرمپ کا دعویٰ
امریکا

ایران کے ساتھ کئی نکات پر اتفاق ہوچکا تھا، یورینیم معاملہ رکاوٹ بنا ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کے دوران متعدد نکات پر اتفاق ہو چکا تھا تاہم یورینیم کے معاملے پر اختلافات کے باعث معاہدہ نہ ہوسکا۔

Web Desk14 اپریل، 2026
ایران امریکا ثالثی میں اہم پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب اور ترکیہ کے دورے کا امکان
پاکستان

ایران امریکا ثالثی میں اہم پیشرفت، وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی عرب اور ترکیہ کے دورے کا امکان

ایران اور امریکا کے درمیان جاری ثالثی عمل میں اہم پیشرفت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کے جلد سعودی عرب کے دورے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جہاں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔

Web Desk13 اپریل، 2026