وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
اٹلی کا اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا اعلان

جارجیا میلونی نے اعلان کیا ہے کہ اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ اپنا دفاعی معاہدہ معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں فوجی سازوسامان کے تبادلے اور ٹیکنالوجی تحقیق شامل تھی۔

اطالوی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم میلونی نے ویرونا میں ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر حکومت نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔

امن مذاکرات پر زور

بین الاقوامی صورتحال پر بات کرتے ہوئے جارجیا میلونی نے امن مذاکرات کو آگے بڑھانے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو موجودہ صورتحال میں سفارتی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔

آبنائے ہرمز کھولنے پر زور

وزیراعظم میلونی نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنا نہایت اہم ہے، کیونکہ یہ عالمی سطح پر ایندھن اور کھاد کی فراہمی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔ ان کے مطابق آبنائے ہرمز کی بندش عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

روس پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھنے کا عندیہ

توانائی پالیسی کے حوالے سے میلونی نے روس پر اقتصادی دباؤ برقرار رکھنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو پر پابندیاں مؤثر ثابت ہو رہی ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ 2027 کے اوائل تک اس حوالے سے مثبت پیش رفت ہو سکتی ہے۔

ٹرمپ کے بیانات پر تنقید

وزیراعظم میلونی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے پوپ سے متعلق حالیہ بیانات کو تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں ناقابل قبول قرار دیا۔ انہوں نے پوپ لیو سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی رہنماؤں کو سیاسی دباؤ سے آزاد ہونا چاہیے۔

امریکا سے اختلاف مگر اتحاد برقرار

امریکا کے ساتھ تعلقات پر بات کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ امریکا ایک اسٹریٹجک اتحادی ہے، تاہم اتحادی ہونے کے باوجود اختلاف رائے کا اظہار ضروری ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ممالک دوست اور اسٹریٹجک اتحادی ہوں تو انہیں اختلافات کو کھل کر بیان کرنے کا حوصلہ بھی ہونا چاہیے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 12:53 PM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین