وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج، 3500 روپے فی من گندم خریداری کا اعلان

W
Web Desk
14 اپریل، 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج، 3500 روپے فی من گندم خریداری کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کیلئے 6 ارب روپے کا مفت باردانہ، 3500 روپے فی من گندم خریداری اور 72 گھنٹوں میں ادائیگی کا اعلان کر دیا، پنجاب بھر میں مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم۔

(لاہور)مریم نواز نے گندم کے کاشتکاروں کیلئے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے 6 ارب روپے مالیت کا باردانہ مفت فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی خریداری 3500 روپے فی من کے حساب سے فوری شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سنٹرز سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ فراہم کیا جائے گا۔

کسانوں کیلئے فوری ریلیف اقدامات

پنجاب حکومت نے کسان کارڈ ہولڈرز سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔ 3500 روپے فی من کے نرخ پر خریدی گئی گندم کی ادائیگی 72 گھنٹوں کے اندر کاشتکاروں کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

گندم خریداری کی مانیٹرنگ کیلئے کمیٹیاں قائم

گندم خریداری کے عمل کی شفافیت اور موثر نگرانی کیلئے پنجاب بھر میں اسٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں، جو خریداری کے عمل کی مسلسل نگرانی کریں گی۔

نوجوانوں کیلئے انٹرن شپ پروگرام

وزیراعلیٰ پنجاب نے "ورک ود پنجاب گورنمنٹ" پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا، جس کے تحت ایگریکلچر گریجویٹس سمیت دیگر نوجوانوں کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر اسکیم میں پیش رفت

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں کسان کارڈ کے ذریعے 100 ارب روپے کے قرضوں کے اجرا کا ریکارڈ قائم ہو چکا ہے جبکہ 9 لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن جاری ہے۔

گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 30 ہزار ٹریکٹرز دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جن میں سے 20 ہزار ٹریکٹرز پہلے ہی کاشتکاروں کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیا جائے گا اور صوبے میں زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 14 اپریل، 2026 کو 01:18 PM

آخری تدوین: 14 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

جتنی مرضی کسی کی صلح کرا لیں، بہتری تب آئے گی جب اہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے: بیرسٹر گوہر
پاکستان

جتنی مرضی کسی کی صلح کرا لیں، بہتری تب آئے گی جب اہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں بہتری اسی وقت آئے گی جب تمام اہم شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

Web Desk14 اپریل، 2026
امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026
متحدہ عرب امارات کے قرض کی واپسی کے بعد پاکستان زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے
پاکستان

متحدہ عرب امارات کے قرض کی واپسی کے بعد پاکستان زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے

پاکستان نے بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر قرض کی مکمل واپسی کے مطالبے کے بعد اپنے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ مالی آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

Web Desk14 اپریل، 2026