پاکستان نے مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کو عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دے دیا


پاکستان نے مغربی کنارے میں اسرائیلی کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
(نیویارک ) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مغربی کنارے سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی آباد کاروں کے حملوں میں مسلسل اضافہ تشویشناک ہے اور عالمی برادری کو اس صورتحال کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کا پابند بنانے کیلئے مؤثر اقدامات کرے۔ پاکستانی مندوب کے مطابق اسرائیل کی جانب سے ٹیکس محصولات روکنا فلسطینی معیشت کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔
عاصم افتخار نے زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا واحد حل ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے، جو عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ہو۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 9 مئی، 2026 کو 04:06 AM
آخری تدوین: 9 مئی، 2026



