وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے، ناکہ بندیاں رکاوٹ ہیں: صدر مسعود پزشکیان

W
Web Desk
22 اپریل، 2026
ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے، ناکہ بندیاں رکاوٹ ہیں: صدر مسعود پزشکیان

باقر قالیباف کا مؤقف، بحری ناکہ بندی جنگ بندی کو بے معنی بناتی ہے، کشیدگی روکنے پر زور

تہران: ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے تاہم وعدوں کی خلاف ورزی اور بحری ناکہ بندیاں اس عمل میں بڑی رکاوٹ ہیں۔

اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہی مسائل کا حل ہیں، لیکن اگر معاہدوں کی پاسداری نہ کی جائے اور دباؤ برقرار رکھا جائے تو پیش رفت ممکن نہیں رہتی۔

دوسری جانب ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بحری ناکہ بندی اور عالمی معیشت کو یرغمال بنانا جنگ بندی کو بے معنی بنا دیتا ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ تمام محاذوں پر کشیدگی کو کم کرنا ضروری ہے اور جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران آبنائے ہرمز کو دوبارہ نہیں کھولا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی یا دھمکیوں کے ذریعے کوئی فریق اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکتا۔

باقر قالیباف نے مزید کہا کہ آگے بڑھنے کا واحد راستہ ایرانی قوم کے حقوق کو تسلیم کرنا اور برابری کی بنیاد پر مذاکرات کو آگے بڑھانا ہے۔

ایرانی قیادت کے ان بیانات کو جاری امریکا ایران کشیدگی اور متوقع مذاکرات کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جہاں ایک طرف سفارتی عمل جاری ہے تو دوسری جانب دباؤ اور شرائط بھی برقرار ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 06:54 PM

آخری تدوین: 22 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین