وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پینٹاگون کی خفیہ بریفنگ: آبنائے ہرمز 6 ماہ تک بند رہ سکتی ہے

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
پینٹاگون کی خفیہ بریفنگ: آبنائے ہرمز 6 ماہ تک بند رہ سکتی ہے

پینٹاگون نے ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ آبنائے ہرمز کی صفائی اور بحالی میں 6 ماہ لگ سکتے ہیں، جنگ کے معاشی اثرات شدید ہوں گے۔

(واشنگٹن)ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے ارکان کو پینٹاگون کی جانب سے ایران جنگ سے متعلق ایک اہم خفیہ بریفنگ دی گئی ہے، جس میں آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش اور بحالی کے وقت پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

بریفنگ کے دوران قانون سازوں کو بتایا گیا کہ آبنائے ہرمز کی مکمل صفائی اور بحری راستے کی بحالی میں 6 ماہ تک کا وقت لگ سکتا ہے، خاص طور پر اگر بارودی سرنگوں کو ہٹانے کا عمل درپیش ہو۔

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک سے چھ ماہ تک بند رہ سکتی ہے، جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اس اہم بحری گزرگاہ کو طویل عرصے تک بند رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس اور پینٹاگون نے اس طویل بندش کو بدترین ممکنہ منظرنامہ قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر آبنائے ہرمز چھ ماہ تک بند رہی تو یہ صورتحال ناقابل قبول ہوگی اور اس کے عالمی معیشت پر شدید اثرات مرتب ہوں گے۔

پینٹاگون حکام نے مزید خبردار کیا کہ جنگ کے معاشی اور سیاسی اثرات نہایت وسیع اور دور رس ہو سکتے ہیں، جس سے عالمی توانائی کی فراہمی اور تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو سکتی ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 05:27 AM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین