وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
صحت

پاکستان بچوں کی اموات میں کمی لانے والے پانچ بڑے ممالک میں شامل

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
پاکستان بچوں کی اموات میں کمی لانے والے پانچ بڑے ممالک میں شامل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی رپورٹ کے مطابق پاکستان بچوں کی اموات میں نمایاں کمی لانے والے دنیا کے سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔

(اسلام آباد)رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ویکسینیشن کے مؤثر نظام کے باعث پاکستان میں 26 لاکھ بچوں کو قابلِ تدارک بیماریوں سے بچا کر ان کی جانیں محفوظ بنائی گئیں۔ ویکسینیشن مہم کے نتیجے میں چیچک کا مکمل خاتمہ ممکن ہوا جبکہ پولیو کے کیسز میں 99.8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق ملک کے 80 فیصد علاقوں میں نوزائیدہ بچوں کو تشنج سے بچانے میں بھی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ پاکستان میں 24 اپریل سے یکم مئی تک عالمی ہفتہ ویکسین بھی منایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 1976 میں چیچک کے خاتمے کے بعد حفاظتی ٹیکہ جات کا پروگرام شروع کیا، جس کے تحت توسیعی پروگرام برائے حفاظتی ٹیکہ جات (EPI) نے بچوں اور ماؤں کی اموات میں نمایاں کمی لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

اعداد و شمار کے مطابق اب تک ویکسینیشن کے ذریعے 16 کروڑ بچوں اور 13 کروڑ ماؤں کی زندگیاں محفوظ بنائی جا چکی ہیں۔ پاکستان میں 1996 میں جہاں پولیو کے 20 ہزار کیسز سامنے آئے تھے، وہیں مسلسل ویکسینیشن کے نتیجے میں 2025 میں یہ تعداد کم ہو کر صرف 31 رہ گئی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں اس وقت 13 مختلف بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ گاوی کے تعاون سے ہر سال 70 لاکھ بچوں اور 55 لاکھ خواتین کی ویکسینیشن کی جاتی ہے۔

پولیو سے بچاؤ کیلئے سالانہ تقریباً ساڑھے چار کروڑ بچوں کو ویکسین دی جاتی ہے، جس کیلئے 15 ہزار سے زائد ویکسینیٹرز اور چار لاکھ سے زیادہ ورکرز خدمات انجام دیتے ہیں، جو دنیا کی سب سے بڑی ہیلتھ ورکر فورسز میں شمار ہوتی ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 02:01 PM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

 کراچی میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق
تازہ ترین

کراچی میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق

کراچی میں منکی پاکس کا ایک اور کیس سامنے آنے کے بعد مجموعی تعداد 10 ہو گئی۔ گلستانِ جوہر کے 40 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ مریض کو آئسولیشن وارڈ میں منتقل کر دیا گیا

Web Desk14 جون، 2026
کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا قرنطینہ مرکز کے خلاف شدید احتجاج، سڑکیں بند
تازہ ترین

کینیا میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا قرنطینہ مرکز کے خلاف شدید احتجاج، سڑکیں بند

کینیا کے شہر نانیوکی میں امریکی فوجی اڈے پر ایبولا وائرس کے قرنطینہ مرکز کے قیام کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا۔ ہائی کورٹ پہلے ہی منصوبے کو عارضی طور پر معطل کر چکی ہے

Web Desk2 جون، 2026
ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، مصطفیٰ کمال
تازہ ترین

ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کیلئے فوری اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں، مصطفیٰ کمال

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ٹاسک تفویض کر دیے۔ ایچ آئی وی ڈیش بورڈ فعال، بروقت ڈیٹا رپورٹنگ اور مؤثر فیصلہ سازی پر زور۔

Web Desk1 جون، 2026