آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی ذمہ داری امریکا و اسرائیل پر عائد ہوتی ہے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کی بنیادی وجہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت ہے، عالمی برادری سے مذمت کا مطالبہ۔
(تہران) عباس عراقچی نے کہا ہے کہ خلیجِ فارس اور آبنائے ہرمز میں عدم استحکام کی بنیادی وجہ امریکا اور اسرائیل کی جارحیت ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بیان جنوبی کوریا کے خصوصی ایلچی سے ملاقات کے دوران دیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف امریکی اور اسرائیلی اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ امریکی و اسرائیلی حملوں کی واضح الفاظ میں مذمت کرے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کردار ادا کرے۔
انہوں نے زور دیا کہ ایران بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی سلامتی اور قومی مفادات کے دفاع کا حق رکھتا ہے اور اسی دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ان اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری جارح قوتوں پر عائد ہوتی ہے، اور خطے میں امن کے قیام کیلئے یکطرفہ اقدامات کے بجائے مشترکہ سفارتی کوششوں کی ضرورت ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 12:54 PM
آخری تدوین: 23 اپریل، 2026



