امریکی سیکرٹری نیوی جان سی فیلن مستعفی، پینٹاگون کا باضابطہ اعلان

امریکی سیکرٹری نیوی جان سی فیلن ٹرمپ انتظامیہ سے مستعفی ہو گئے، پینٹاگون نے تصدیق کر دی۔ انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو قائم مقام ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔
(واشنگٹن)امریکی دفاعی ادارےپینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے سیکرٹری جان سی فیلن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں اور وہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے الگ ہو چکے ہیں۔
پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے، تاہم سیکرٹری نیوی کو ہٹائے جانے یا استعفیٰ دینے کی کوئی باضابطہ وجہ بیان نہیں کی گئی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع اور بحریہ، جان سی فیلن کی خدمات کے معترف ہیں اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید برآں، انڈر سیکرٹری ہنگ کاؤ کو قائم مقام سیکرٹری نیوی کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں تاکہ ادارہ جاتی امور کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔
یاد رہے کہ جان سی فیلن حالیہ عرصے میں مستعفی ہونے والے دوسرے اعلیٰ عسکری عہدیدار ہیں۔ اس سے قبل رینڈی جارج بھی اپنے عہدے سے علیحدہ ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایران سے متعلق پالیسی پر اختلافات کے باعث دیگر اہم حکومتی شخصیات بھی اپنے عہدوں سے الگ ہو چکی ہیں، جن میں کرسٹی نیوم اور پام بونڈئی شامل ہیں، جبکہ لوری شاویز سے بھی استعفیٰ لیا جا چکا ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 03:17 AM
آخری تدوین: 23 اپریل، 2026



