وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

چین کی تردید، تحویل میں لیا گیا بحری جہاز ایران کیلئے تحفہ نہیں تھا

W
Web Desk
23 اپریل، 2026
چین کی تردید، تحویل میں لیا گیا بحری جہاز ایران کیلئے تحفہ نہیں تھا

چین نے امریکی صدر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تحویل میں لیا گیا کنٹینر جہاز ایران کیلئے تحفہ نہیں تھا، بیجنگ نے سفارتی حل پر زور دیا۔

(بیجنگ) چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تحویل میں لیا گیا بحری جہاز ایران کیلئے تحفہ تھا۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ جہاز ایک غیر ملکی کنٹینر شپ تھا جسے امریکا نے اپنی تحویل میں لیا، اور اس کا ایران سے بطور تحفہ کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ چین کسی بھی بدنیتی پر مبنی تعلق جوڑنے اور بے بنیاد قیاس آرائیوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین ایک بڑی عالمی طاقت کے طور پر ہمیشہ اپنی بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرتا آیا ہے اور ذمہ دارانہ طرز عمل اپناتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ خطے کی صورتحال اس وقت جنگ اور امن کے درمیان ایک نازک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے، لہٰذا کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنے کیلئے تمام فریقین کو سنجیدہ کوششیں کرنا ہوں گی۔

چینی مؤقف کے مطابق ایران اور امریکاکے درمیان جاری تنازع کا حل صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے، اور اسی راستے کو اختیار کیا جانا چاہیے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 23 اپریل، 2026 کو 03:48 AM

آخری تدوین: 23 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین