وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

آبنائے ہرمز جلد مکمل کھل جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان

W
Web Desk
11 اپریل، 2026
آبنائے ہرمز جلد مکمل کھل جائے گا، ٹرمپ کا بڑا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد مکمل طور پر کھول دی جائے گی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے ایک اچھی اور مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کرے گی۔

(واشنگٹن )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز جلد مکمل طور پر کھول دی جائے گی اور اس حوالے سے مثبت پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات کے لیے ایک اچھی اور مضبوط ٹیم بھیجی گئی ہے جو خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ایران سے متعلق اہم معاملات پر بات چیت کرے گی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کی کوشش ہے کہ خطے میں استحکام قائم ہو اور عالمی تجارت متاثر نہ ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار نہ ہوں، اس حوالے سے ہونے والی کسی بھی ڈیل کو امریکا کے لیے ایک اچھی پیش رفت سمجھا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی نمائندہ جیر ڈکشنر اور سفارتی اہلکار اسٹیو وٹکوف اسلام آباد میں اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امریکی وفد پاکستانی قیادت سے ایران، آبنائے ہرمز اور خطے کی مجموعی صورتحال پر مشاورت کرے گا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم ثابت ہوسکتے ہیں۔ پاکستان پہلے ہی ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششوں میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جاتی ہے تو عالمی تیل مارکیٹ میں استحکام آئے گا اور توانائی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے، جس سے عالمی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ادھر سفارتی حلقوں میں اس پیش رفت کو انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آئندہ چند دنوں میں مزید مثبت اعلانات سامنے آئیں گے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 06:01 AM

آخری تدوین: 11 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین