وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

پاکستانی نژاد امریکیوں کی حکومتِ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین

W
Web Desk
12 اپریل، 2026
پاکستانی نژاد امریکیوں کی حکومتِ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین

واشنگٹن ڈی سی میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے منعقدہ خصوصی ایسٹر تقریب کے موقع پر شرکاء نے عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔

(واشنگٹن ڈی سی _ محمد نعیم اختر )واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام منعقدہ ایسٹر تقریب میں پاکستانی نژاد امریکیوں اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شرکاء نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستان کی ثالثی کوششوں کو سراہتے ہوئے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

تقریب میں پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی کے ارکان نے خصوصی طور پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی لانے کے لیے کی جانے والی سفارتی کاوشوں کو سراہا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ موجودہ نازک عالمی حالات میں پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند ریاست کے طور پر اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے وزیرِ اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور سفارتی حکمت عملی نے نہ صرف خطے میں امن کی امید کو تقویت دی بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بھی بلند کیا ہے۔

تقریب کے دوران مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر زور دیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ مکالمہ اور باہمی احترام ہی عالمی تنازعات کے پائیدار حل کا راستہ ہیں۔

شرکاء نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ پاکستان کی جانب سے جاری امن کوششیں مستقبل میں مثبت نتائج دیں گی اور دنیا کو مزید کشیدگی اور تنازعات سے محفوظ بنانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 12 اپریل، 2026 کو 04:42 AM

آخری تدوین: 12 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین