وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا: امریکی وزیر جنگ

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام نہیں ہوگا: امریکی وزیر جنگ

امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناکہ بندی کے دوران مزاحمت ایران کیلئے دانشمندانہ اقدام ثابت نہیں ہوگا۔

(واشنگٹن)اپنے بیان میں امریکی وزیر جنگ نے کہا کہ ناکہ بندی کے دوران ایرانیوں کی جانب سے فائرنگ متوقع ہے، تاہم ایسا کوئی اقدام ایران کے لیے فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران اپنی جنگی صلاحیتوں کو دوبارہ تیار کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔

پیٹ ہیگستھ نے مزید کہا کہ ایران کی فضائی حدود امریکی نگرانی میں ہے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کو مکمل طور پر مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم انہوں نے رحم دلی کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی فوج نے ایران کے سمندری راستوں کی ناکہ بندی شروع کر دی ہے۔ امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں میں داخل اور باہر جانے والے جہازوں کی نقل و حرکت کو محدود کیا جائے گا۔

امریکی سینٹ کام کے مطابق ناکہ بندی کا اطلاق خلیج عرب اور خلیج عمان میں ایرانی بندرگاہوں سے آنے جانے والے جہازوں پر بھی ہوگا۔

امریکی فوج کے مطابق ناکہ بندی کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے یا نکلنے والے کسی بھی جہاز کو روکا، موڑا یا قبضے میں لیا جا سکتا ہے، جبکہ صورتحال کے پیش نظر خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 06:27 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار
تازہ ترین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ 1993 کے بعد لبنان اور اسرائیل کی حکومتوں کے درمیان پہلی بڑی براہِ راست اعلیٰ سطحی ملاقات تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور براہِ راست مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم اور تعمیری گفتگو کی گئی۔

Web Desk14 اپریل، 2026
مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:
صفحہ اول

مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہم اشارہ دیا۔

Web Desk14 اپریل، 2026
امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026