وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

امریکا اور ایران میں چند روز بعد مذاکرات کا امکان، امریکی اخبار

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
امریکا اور ایران میں چند روز بعد مذاکرات کا امکان، امریکی اخبار

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطے جاری ہیں، چند روز میں مذاکرات کا نیا دور شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

(نیویارک) معروف امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان چند روز میں مذاکرات کا ایک اور راؤنڈ شروع ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان سفارتکاری کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے جاری ہیں۔ علاقائی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ چند روز میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق علاقائی ممالک بھی دوبارہ مذاکرات کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ جنگ بندی میں مزید توسیع کے امکانات پر بھی غور جاری ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا اور ایران کے مختلف بیانات کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان سفارتی دروازے کھلے ہیں اور کشیدگی کم کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مذاکرات کا نیا دور شروع ہوتا ہے تو خطے میں کشیدگی کم ہونے اور مستقل جنگ بندی کے امکانات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 07:03 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین