وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی

W
Web Desk
13 اپریل، 2026
پی ایس ایل 11: پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 کے 22ویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 24 رنز سے شکست دے دی۔ میچ کراچی کے نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

(کراچی) پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔ پشاور زلمی کی جانب سے کوشال مینڈس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 68 رنز بنائے، جبکہ محمد حارث نے 38 اور فرحان یوسف نے 30 رنز اسکور کیے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد اسماعیل اور پیٹر سڈل نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

197 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شان مسعود 35، جوش فلپ 32 اور اسٹیو اسمتھ 31 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے سفیان مقیم نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ افتخار احمد اور ناہید رانا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 13 اپریل، 2026 کو 06:41 PM

آخری تدوین: 13 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026
متحدہ عرب امارات کے قرض کی واپسی کے بعد پاکستان زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے
پاکستان

متحدہ عرب امارات کے قرض کی واپسی کے بعد پاکستان زرمبادلہ ذخائر برقرار رکھنے کے لیے تمام آپشنز پر غور کر رہا ہے

پاکستان نے بڑھتی ہوئی تیل کی قیمتوں اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3 ارب ڈالر قرض کی مکمل واپسی کے مطالبے کے بعد اپنے زرمبادلہ ذخائر کو مستحکم رکھنے کے لیے تمام ممکنہ مالی آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔

Web Desk14 اپریل، 2026
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت
پاکستان

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں میں شرکت

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر ورلڈ بینک کی منیجنگ ڈائریکٹر انا بیردے سے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی معاشی صورتحال، اصلاحات اور سماجی تحفظ کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Web Desk13 اپریل، 2026