وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
امریکا

جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گئے تاریخی بات چیت شروع

W
Web Desk
11 اپریل، 2026
جے ڈی وینس کی قیادت میں امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گئے تاریخی بات چیت شروع

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گیا، ایران امریکا امن مذاکرات شروع، صدر ٹرمپ نے تعمیری گفتگو کی ہدایات جاری کر دیں۔

(اسلام آباد ) ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے تاریخی امن مذاکرات کیلئے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی امریکی وفد اسلام آباد پہنچ گئے ہے۔

اس اہم سفارتی مشن میں امریکی صدر کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی وفد کا حصہ ہیں جبکہ نیشنل سکیورٹی کونسل، اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام بھی مذاکرات میں شرکت کریں گے۔

وفاقی دارالحکومت پہنچنے پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امریکی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اہم امور پر ابتدائی تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ تعمیری گفتگو کے خواہاں ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مذاکرات کیلئے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا خطے میں امن اور استحکام کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے اس موقع پر خطے اور عالمی امن کیلئے امریکی عزم کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین مذاکرات کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے۔

یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب امریکا اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو شروع کی گئی ایران کے خلاف جنگ میں دو ہفتوں کا وقفہ جاری ہے۔ پاکستان کی ثالثی میں 8 اپریل کو ہونے والی عارضی جنگ بندی کے بعد خطے میں کشیدگی میں وقتی کمی آئی ہے جبکہ اس تنازع نے مشرق وسطیٰ سمیت عالمی معیشت کو شدید متاثر کیا تھا۔

دوسری جانب ایرانی وفد پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران خیر سگالی کے طور پر مذاکرات کیلئے اسلام آباد آیا ہے لیکن امریکا پر مکمل اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ اگر امریکا حقیقی معاہدہ پیش کرے اور ایران کے حقوق کو تسلیم کرے تو ایران مذاکرات کیلئے تیار ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے یہ مذاکرات خطے میں امن کیلئے انتہائی اہم قرار دیے جا رہے ہیں اور آئندہ چند دنوں میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 07:21 AM

آخری تدوین: 11 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار
تازہ ترین

امریکہ کی میزبانی میں لبنان اور اسرائیل کے تاریخی مذاکرات، جامع امن معاہدے کی راہ ہموار

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق یہ 1993 کے بعد لبنان اور اسرائیل کی حکومتوں کے درمیان پہلی بڑی براہِ راست اعلیٰ سطحی ملاقات تھی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری اور براہِ راست مذاکرات کے آغاز کے لیے اہم اور تعمیری گفتگو کی گئی۔

Web Desk14 اپریل، 2026
مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:
صفحہ اول

مذاکرات کا اگلا دور بھی آئندہ 2 روز میں پاکستان میں ہوسکتا ہے:

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کا اگلا دور آئندہ دو روز میں پاکستان میں ہو سکتا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اہم اشارہ دیا۔

Web Desk14 اپریل، 2026
امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026