2800 بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے

وساکھی میلہ اور خالصہ کے 327 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں شرکت کے لیے تقریباً 2800 بھارتی سکھ یاتری آج واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔
(لاہور)حکام کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے درمیان گزشتہ برس سے کشیدہ تعلقات اور بند سرحدوں کے باوجود سکھ یاتریوں کی آمد کے لیے پاکستان کی جانب سے خصوصی طور پر واہگہ سرحد کھولی جا رہی ہے، جسے مذہبی ہم آہنگی اور بین المذاہب رواداری کی اہم مثال قرار دیا جا رہا ہے۔
واہگہ بارڈر پر قمر الزمان، سرداررمیش سنگھ اور دیگر حکام سکھ یاتریوں کا پرتپاک استقبال کریں گے۔
ایڈیشنل سیکرٹری شرائنزناصر مشتاق کے مطابق یاتریوں کے قیام، سفری سہولیات، طبی امداد اور سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں تاکہ مہمانوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
وساکھی میلہ سکھ برادری کے اہم ترین مذہبی تہواروں میں شمار ہوتا ہے، جس میں دنیا بھر سے سکھ یاتری پاکستان آ کر اپنے مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 06:03 AM
آخری تدوین: 10 اپریل، 2026



