پاکستان کا فوجی دستہ سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئے

سعودی عرب کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کا فوجی دستہ مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گیا ہے۔
(ریاض)سعودی وزارت دفاع کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ اسٹریٹجک دفاعی معاہدے کے تحت اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج مشرقی سیکٹر میں واقع کنگ عبدالعزیز ایئربیس پہنچ گئی ہے۔
بیان کے مطابق پاکستانی فورس پاک فضائیہ کے فائٹر اور سپورٹ طیاروں پر مشتمل ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینا، جنگی تیاریوں کو مزید مضبوط بنانا اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر سلامتی و استحکام میں تعاون کو بڑھانا ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے مزید کہا کہ اس اقدام سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عسکری روابط مزید مستحکم ہوں گے اور دونوں ممالک مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قریبی تعاون جاری رکھیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوجی دستے کی آمد کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اہم دفاعی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مشقوں اور دفاعی تعاون میں مزید اضافے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 03:00 PM
آخری تدوین: 11 اپریل، 2026



