وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا۔مریم نواز

وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت کو خراج تحسین
(لاہور) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملکی وقار کی بحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے اور بہت کم لوگ تصور کر سکتے تھے کہ پاکستان عالمی سطح پر قائدانہ کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت نے نہ صرف عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا بلکہ قوم کو نیا اعتماد اور عزت بھی دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہر پاکستانی اس کامیابی پر فخر محسوس کر رہا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت کی سفارتی کوششوں سے پاکستان عالمی سطح پر ایک اہم کردار کے طور پر سامنے آیا ہے اور یہ پیش رفت ملک کے مستقبل کیلئے مثبت اشارہ ہے۔
انہوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ پاکستان کی کامیابی پر پوری قوم کو فخر ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرنا چاہیے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 11 اپریل، 2026 کو 12:34 PM
آخری تدوین: 11 اپریل، 2026



