وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان

W
Web Desk
27 اپریل، 2026
شیر افضل مروت کا سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان

شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی بچانی ہے تو سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ کو سائیڈ لائن کرنا ہوگا۔

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے رکن شیر افضل مروت نے سہیل آفریدی کے بطور وزیراعلیٰ انتخاب کو چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں خراب گورننس اور سیاسی تباہی سب کے سامنے ہے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ جب علی امین گنڈاپورکو میرے اس فیصلے کا علم ہوا تو انہوں نے کہا کہ ایسا نہ کیا جائے، تاہم میں اب علی امین گنڈاپور کی اس بات کو رد کرتے ہوئے انتخاب کو چیلنج کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے سہیل آفریدی جلد گھر جائیں گے، میری ان سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں لیکن انہیں لانے کا فیصلہ غلط تھا، اور اسی فیصلے نے پارٹی کو شدید نقصان پہنچایا۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی پارٹی کی مزاحمت کی طاقت کو نچلی سطح پر لے آئے ہیں، اگر پارٹی کو بچانا ہے تو سہیل آفریدی اور سلمان اکرم راجہ کو سائیڈ لائن کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگربیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈاپور کو مکمل اختیار دیا جائے تو بانی تین ماہ کے اندر باہر آ سکتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے زور دیا کہ پارٹی کی بقا، مضبوط مزاحمت اور سیاسی استحکام کیلئے درست قیادت اور بروقت فیصلے ناگزیر ہیں۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 27 اپریل، 2026 کو 02:18 PM

آخری تدوین: 27 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین