وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی مالیاتی تعاون کا اعلان

W
Web Desk
15 اپریل، 2026
سعودی عرب کا پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی مالیاتی تعاون کا اعلان

سعودی عرب نے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر اضافی مالیاتی معاونت کا اعلان کر دیا جبکہ موجودہ 5 ارب ڈالر کے ڈپازٹ میں بھی توسیع کر دی گئی ہے، جسے پاکستان کی معیشت کیلئے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

(واشنگٹن ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سعودی عرب نے پاکستان کیلئے مزید 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی منظوری دے دی ہے، جن کی ادائیگی آئندہ ہفتے متوقع ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق سعودی عرب کا موجودہ 5 ارب ڈالر کا ڈپازٹ اب سالانہ بنیاد پر رول اوور کا پابند نہیں رہے گا بلکہ اسے طویل مدت کیلئے بڑھا دیا گیا ہے، جس سے پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر کو تقویت ملے گی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ یہ مالی معاونت پاکستان کی بیرونی فنانسنگ ضروریات کیلئے نہایت اہم وقت پر فراہم کی گئی ہے، جس سے بیرونی کھاتوں کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ذخائر کو تقریباً 18 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ہے جو تقریباً 3.3 ماہ کی درآمدات کے برابر ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ کامیابی سے واپس کیا، جسے انہوں نے ’نان ایونٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تمام بیرونی ادائیگیاں بروقت مکمل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ واشنگٹن میں انہوں نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر اور امریکا میں پاکستان کے سفیر کے ہمراہ سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان سے ملاقات کی، جس میں مالی تعاون کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

انہوں نے سعودی قیادت، خصوصاً ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی مسلسل حمایت پاکستان کیلئے انتہائی اہم ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو عالمی مالیاتی اداروں، آئی ایم ایف، ورلڈ بینک اور سرمایہ کاروں کی جانب سے مثبت ردعمل مل رہا ہے جبکہ حکومت گلوبل میڈیم ٹرم نوٹ پروگرام اور پانڈا بانڈ کے اجرا پر بھی کام کر رہی ہے تاکہ فنڈنگ کے ذرائع کو مزید متنوع بنایا جا سکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 15 اپریل، 2026 کو 04:18 AM

آخری تدوین: 15 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کی مضبوط آواز، سکھ فار جسٹس کا خراج تحسین ، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر عالمی امن کی مضبوط آواز، سکھ فار جسٹس کا خراج تحسین ، پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ خالصتان کے حامی سکھ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مستقبل میں بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی جارحیت دکھائی تو سکھ برادری پاکستان کا ساتھ دے گی

Web Desk29 اپریل، 2026
آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی چمن سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی چوکیاں تباہ
پاکستان

آپریشن غضب للحق: پاک فوج کی چمن سیکٹر میں بڑی کارروائی، افغان طالبان کی چوکیاں تباہ

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کے تحت افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں چمن سیکٹر میں بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کی ہیں۔

Web Desk29 اپریل، 2026
وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام: 1 کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرض، 20 سالہ آسان اقساط کا تاریخی پیکج
پاکستان

وزیراعظم کا اپنا گھر پروگرام: 1 کروڑ روپے تک ہاؤسنگ قرض، 20 سالہ آسان اقساط کا تاریخی پیکج

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کے لیے اپنا گھر پروگرام کے تحت تاریخی ہاؤسنگ پیکج کا اعلان کر دیا، جس کے تحت شہری 25 لاکھ روپے سے لے کر 1 کروڑ روپے تک قرض حاصل کر سکیں گے۔

Web Desk29 اپریل، 2026