وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

سعودی عرب: مکہ میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانی گرفتار، بھاری جرمانے عائد

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
سعودی عرب: مکہ میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانی گرفتار، بھاری جرمانے عائد

سعودی حکام نے مکہ میں حج پرمٹ قوانین کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا۔ بغیر پرمٹ حج اور غیر قانونی معاونت پر 1 لاکھ ریال تک جرمانہ اور قید کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

(سعودی عرب) سعودی عرب میں حج سیزن کے آغاز سے قبل سیکورٹی کریک ڈاؤن میں تیزی آگئی ہے۔ سعودی وزارت داخلہ نے حج قوانین اور پرمٹ کی خلاف ورزی کرنے والے 6 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق ایک شخص کو بغیر حج پرمٹ مکہ مکرمہ میں غیر قانونی قیام کرنے پر حراست میں لیا گیا۔

پانچ افراد کو بغیر اجازت عازمینِ حج کی معاونت اور سہولت کاری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ 18 اپریل کے بعد وزٹ یا دیگر عارضی ویزوں پر مکہ میں موجود افراد کو خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا جا رہا ہے۔ عمرہ زائرین کو پہلے ہی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ مقررہ تاریخ تک ملک چھوڑ دیں، بصورت دیگر انہیں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

سعودی حکومت کے مطابق مکہ مکرمہ میں داخلے اور حج کی ادائیگی کے لیے صر ف مخصو ص حج ویزہ ہی کار آمد ہے ، کسی بھی دوسرے ویزے عمرہ،وزٹ یا بزنس پر حج کرنا یا مکہ میں قیام کرنا غیر قانونی ہے۔

پاکستانی سفارت خانے نے بھی تمام شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقامی قوانین کا احترام کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال اور بھاری جرمانوں سے بچا جا سکے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 06:35 AM

آخری تدوین: 29 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین