وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

یوکرین کے دفاع کیلئے نائن الیون جیسا اتحاد درکارہے : شاہ چارلس

W
Web Desk
29 اپریل، 2026
یوکرین کے دفاع کیلئے نائن الیون جیسا اتحاد درکارہے : شاہ چارلس

برطانیہ کے بادشاہ کنگ چارلس سوم نے کہا ہے کہ یوکرین کے دفاع کیلئے نائن الیون کے بعد جیسا عالمی اتحاد دوبارہ قائم کرنے کی ضرورت ہے۔

برطانیہ کے بادشاہ شاہ چارلس نے یوکرین کے دفاع کے لیے عالمی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں اسی نوعیت کے اتحاد کی ضرورت ہے جیسا کہ نائن الیون کے بعد دنیا نے مظاہرہ کیا تھا۔

امریکی قانون سازوں سے خطاب میں انہوں نے حالیہ تشدد کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری معاشروں کو اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے متحد رہنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد کبھی بھی اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا۔

بادشاہ چارلس نے یورپ اور امریکا کے درمیان شراکت داری کو موجودہ دور میں انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ یوکرین میں امن اور استحکام کے لیے مغربی اتحاد کا مضبوط رہنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ جنگ نیٹو کے عزم کا بھی امتحان ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ اور امریکہ کے تعلقات تاریخی طور پر مضبوط رہے ہیں اور مختلف ادوار میں اختلافات کے باوجود دونوں ممالک نے مشترکہ راستے تلاش کیے۔ ان کے بقول یہ شراکت داری دنیا کے اہم ترین اتحادوں میں شمار ہوتی ہے۔

اپنے خطاب کے دوران بادشاہ چارلس نے ماحولیاتی تحفظ، انسانی ہمدردی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ غیر یقینی عالمی حالات میں آزادی، رواداری اور جمہوری اقدار کا دفاع پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو چکا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 04:25 AM

آخری تدوین: 29 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین