ایران کا اقوام متحدہ کو خط: امریکی اقدامات کو “سمندری قزاقی” قرار دے کر سخت ردعمل کا مطالبہ

ایران نے اقوام متحدہ کو خط لکھ کر امریکی ناکہ بندی اور جہازوں کی ضبطگی کی مذمت کی، عالمی سلامتی پر ممکنہ اثرات سے خبردار کیا۔
ایران نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو ایک باضابطہ خط ارسال کیا ہے جس میں امریکی اقدامات کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایرانی جہازوں کو روکنا اور ان کے اثاثے ضبط کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے اپنے بیان میں ان اقدامات کو “سمندری قزاقی” قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فوری طور پر امریکا کو تحویل میں لیے گئے جہازوں کو چھوڑنے کا حکم دے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کی کارروائیاں نہ صرف غیر قانونی ہیں بلکہ ان کے علاقائی اور عالمی سیکیورٹی پر بھی سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
ایرانی مندوب نے خبردار کیا کہ امریکا کو ان اقدامات کے نتائج کی مکمل ذمہ داری اٹھانا ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کو اپنے قومی مفادات کے تحفظ کے لیے مناسب ردعمل دینے کا حق حاصل ہے۔
خط میں یہ بھی مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس قسم کے اقدامات عالمی تجارتی راستوں اور بین الاقوامی بحری قوانین کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں، جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
تاحال امریکا کی جانب سے اس خط پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر سفارتی سطح پر کشیدگی میں اضافہ متوقع ہے۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 29 اپریل، 2026 کو 03:48 AM
آخری تدوین: 29 اپریل، 2026



