وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

نیتن یاہو کا اماراتی صدر سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت اور مکمل یکجہتی کا اظہار

W
Web Desk
7 مئی، 2026
نیتن یاہو کا اماراتی صدر سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت اور مکمل یکجہتی کا اظہار
NIRALLY SWEETS

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید سے ٹیلیفونک گفتگو میں ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا۔

(ابوظہبی) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس میں خطے کی تازہ صورتحال اور حالیہ ایرانی حملوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے گفتگو کے دوران ایرانی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسرائیل کے عربی زبان کے سرکاری ایکس اکاؤنٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم نے ایرانی حملوں کو متحدہ عرب امارات کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی اور علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا۔

بیان کے مطابق اسرائیل نے امارات کی سلامتی اور استحکام کے لیے کیے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور سلامتی کی صورتحال پر بھی گفتگو کی، جبکہ سفارتی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ برسوں میں قائم ہونے والے تعلقات خطے میں سیکیورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنا رہے ہیں، خصوصاً ایسے وقت میں جب ایران اور مغربی اتحادیوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 7 مئی، 2026 کو 06:18 AM

آخری تدوین: 7 مئی، 2026

متعلقہ مضامین