وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

ون کانسٹیٹیوشن بڑا گھپلا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے: محسن نقوی

W
Web Desk
4 مئی، 2026
ون کانسٹیٹیوشن بڑا گھپلا، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ون کانسٹیٹیوشن منصوبے کو ملکی تاریخ کا بڑا گھپلا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ون کانسٹیٹیوشن کے حوالے سے ان کا مؤقف شروع سے واضح ہے اور سی ڈی اے بھی اسے غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے اور اس کے سامنے بھی یہی مؤقف پیش کیا جائے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اور ایسا نہیں ہو سکتا کہ امیر اور غریب کے لیے الگ الگ قانون ہو۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں شاید ہی اتنا بڑا مالی اسکینڈل سامنے آیا ہو۔

محسن نقوی نے دعویٰ کیا کہ اس معاملے میں سیاستدانوں، بیوروکریٹس، ججز اور بینکرز سمیت مختلف طبقات کے لوگ شامل رہے، اور گزشتہ 21 سالوں سے یہ سلسلہ جاری تھا۔

انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ صرف عمارت پر توجہ دینے کے بجائے ان افراد کے خلاف کارروائی کی جانی چاہیے جنہوں نے ملک کو نقصان پہنچایا، تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔


شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 4 مئی، 2026 کو 06:06 PM

آخری تدوین: 4 مئی، 2026

متعلقہ مضامین