وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
دُنیا

امریکہ نے سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا، یو اے ای پر حملے ردعمل تھے: پاسدارانِ انقلاب

W
Web Desk
5 مئی، 2026
امریکہ نے سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا، یو اے ای پر حملے ردعمل تھے: پاسدارانِ انقلاب

پاسدارانِ انقلاب کے مطابق امریکی افواج نے سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا جس میں 5 شہری جاں بحق ہوئے، جبکہ یو اے ای پر حملوں کو ایران نے جوابی کارروائی قرار دیا ہے۔

(تہران)ایران نے امریکا پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے سویلین کشتیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، جبکہ متحدہ عرب امارات کے خلاف کارروائی کو جوابی ردعمل قرار دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کی جانب سے ایرانی جنگی کشتیوں کو نشانہ بنانے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ترجمان کے مطابق کسی بھی ایرانی جنگی جہاز کو نقصان نہیں پہنچا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے مقامی ذرائع سے تحقیقات کی گئیں، جن سے معلوم ہوا کہ امریکی افواج نے عمان کے ساحل سے ایران کی جانب جانے والی دو عوامی سامان بردار کشتیوں پر حملہ کیا۔ اس حملے میں پانچ عام شہری جاں بحق ہو گئے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکی افواج نے ایران کی سات چھوٹی فوجی کشتیوں کو نشانہ بنایا، اور اس کارروائی میں ہیلی کاپٹرز استعمال کیے گئے۔

پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان کے مطابق فجیرہ میں تیل تنصیبات پر حملے کا کوئی پہلے سے طے شدہ منصوبہ نہیں تھا، بلکہ فجیرہ بندرگاہ پر پیش آنے والا واقعہ امریکی فوج کی مبینہ مہم جوئی کا نتیجہ تھا۔

ترجمان نے مزید الزام لگایا کہ متحدہ عرب امارات ایران پر حالیہ حملوں میں ملوث ہے، اور امارات کے خلاف کی گئی کارروائی دراصل اسی کا ردعمل تھی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مزید حملے کیے گئے تو ایران خطے میں اہم تنصیبات کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 5 مئی، 2026 کو 05:45 AM

آخری تدوین: 5 مئی، 2026

متعلقہ مضامین

پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے  امریکا جنگ سے گریز کرے: عباس عراقچی
دُنیا

پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے امریکا جنگ سے گریز کرے: عباس عراقچی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پاکستان کی کوششوں سے مذاکرات میں پیشرفت ہو رہی ہے، جبکہ امریکا کو ایک بار پھر جنگ میں پھنسنے سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

Web Desk5 مئی، 2026
ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی: 15 افراد ایران کے حوالے، امریکا کا اعتماد سازی قدم
دُنیا

ایرانی جہاز توسکا کے عملے کی واپسی: 15 افراد ایران کے حوالے، امریکا کا اعتماد سازی قدم

امریکا کی جانب سے پاکستان منتقل کیے گئے ایرانی جہاز توسکا کے عملے کے 15 ارکان ایران کے حوالے کر دیے گئے، جبکہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔

Web Desk5 مئی، 2026
ایران کا دعویٰ: یو اے ای حملوں میں ملوث، فجیرہ واقعہ امریکی مہم جوئی کا نتیجہ
دُنیا

ایران کا دعویٰ: یو اے ای حملوں میں ملوث، فجیرہ واقعہ امریکی مہم جوئی کا نتیجہ

ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ یو اے ای حالیہ حملوں میں ملوث ہے جبکہ فجیرہ کی تیل تنصیبات پر حملہ امریکی مہم جوئی کا نتیجہ قرار دیا گیا۔ امارات نے میزائل و ڈرون حملوں کی تفصیلات بھی جاری کر دیں۔

Web Desk5 مئی، 2026