وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
ایران جنگ نہیں چاہتا لیکن اپنے حقوق سے دستبردار نہیں ہوگا  ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای

ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران جنگ نہیں چاہتا تاہم اپنے حقوق سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوگا، جبکہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے جنوبی پڑوسی ممالک کے ردعمل کا انتظار بھی جاری ہے۔

(ایران) ایرانی میڈیا کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن قومی مفادات اور خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اب بھی اپنے جنوبی پڑوسیوں کے مناسب ردعمل کے منتظر ہیں تاکہ بھائی چارے اور تعاون کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر عوام کی موجودگی 40 دنوں کی طرح برقرار رہنی چاہیے، جبکہ آبنائے ہرمز کے انتظام کو نئے مرحلے میں لے جانے کا بھی عندیہ دیا۔

ادھر جنگ بندی کے بعد امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ہفتے کو اسلام آباد میں ہونے کا امکان ہے، جس میں خطے کی صورتحال اور کشیدگی میں کمی کے اقدامات زیر غور آئیں گے۔

دوسری جانب برطانوی اخبار "دی ٹائمز" نے مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق بڑا دعویٰ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ خامنہ ای مبینہ طور پر بے ہوش ہیں اور ایرانی شہر قم میں زیر علاج ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای تاحال کسی بھی حکومتی فیصلے میں شامل نہیں اور ان کی حالت پہلے کے اندازوں سے زیادہ نازک بتائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ وہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں زخمی ہوئے تھے۔

تاہم ایرانی سرکاری میڈیا کی جانب سے مجتبیٰ خامنہ ای کے پیغامات جاری کیے گئے ہیں، لیکن وہ اب تک عوام کے سامنے نہیں آئے، جس سے قیاس آرائیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 12:26 PM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ختم نہیں ہوئی، مزید کارروائی کا عندیہ: نیتن یاہو
پاکستان

ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ختم نہیں ہوئی، مزید کارروائی کا عندیہ: نیتن یاہو

اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کی فوجی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی اور اسرائیل اپنے اہداف کے حصول تک کارروائیاں جاری رکھے گا۔

Web Desk12 اپریل، 2026
پاکستانی نژاد امریکیوں کی حکومتِ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین
امریکا

پاکستانی نژاد امریکیوں کی حکومتِ پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین

واشنگٹن ڈی سی میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے منعقدہ خصوصی ایسٹر تقریب کے موقع پر شرکاء نے عالمی امن کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کو نہایت اہم قرار دیا۔

Web Desk12 اپریل، 2026
پاکستان ثالثی جاری رکھے گا، ایران اور امریکہ سے جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنے کی اپیل: اسحاق ڈار
پاکستان

پاکستان ثالثی جاری رکھے گا، ایران اور امریکہ سے جنگ بندی کے عزم کو برقرار رکھنے کی اپیل: اسحاق ڈار

پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کرتا رہے گا اور امید ہے کہ دونوں فریق جنگ بندی کے لیے اپنے عزم کو برقرار رکھیں گے۔

Web Desk12 اپریل، 2026