وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
تازہ ترین

’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، ٹرمپ کو بڑی غلطی یاد دلا دی

W
Web Desk
1 مئی، 2026
’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر عباس عراقچی کا سخت ردعمل، ٹرمپ کو بڑی غلطی یاد دلا دی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے آبنائے ہرمز کو ’آبنائے ٹرمپ‘ قرار دینے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت کے منافی اور کشیدگی بڑھانے والا بیان ہے۔

(تہران) عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا ایک سنگین غلطی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی، جس میں وہ غلطی سے آبنائے ہرمز کو “آبنائے ٹرمپ” کہہ بیٹھے تھے اور بعد میں خود ہی کہا تھا کہ یہ ایک بڑی غلطی تھی۔

عباس عراقچی نے کہا کہ امریکی صدر کو پینٹاگون کی گھڑی ہوئی اصطلاح استعمال کرنے کے بجائے خلیج فارس کا درست نام استعمال کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے بیانات نہ صرف تاریخی اور جغرافیائی حقائق کے منافی ہیں بلکہ خطے میں غیر ضروری تنازع اور کشیدگی کو بھی بڑھا سکتے ہیں۔

ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حساس علاقائی معاملات میں ذمہ دارانہ زبان کا استعمال ضروری ہے تاکہ سفارتی تعلقات مزید خراب نہ ہوں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا ایک نیا نقشہ بھی شیئر کیا تھا، جس میں آبنائے ہرمز کو “آبنائے ٹرمپ” کا نام دیا گیا تھا، جس پر ایران کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 1 مئی، 2026 کو 09:34 AM

آخری تدوین: 1 مئی، 2026

متعلقہ مضامین