اماراتی معیشت مضبوط ہے ، بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں: اماراتی سفیر

اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کا بیان، متحدہ عرب امارات کے پاس 2 ٹریلین ڈالر سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالر ذخائر، بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔
(واشنگٹن) امریکا میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیر یوسف العتیبہ نے کہا ہے کہ اماراتی معیشت مستحکم ہے اور ملک کو بیرونی مالی مدد کی ضرورت نہیں۔
ڈالر درہم سوئپ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اماراتی سفیر یوسف العتیبہ کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے پاس ڈالر کی کوئی کمی نہیں اور ملک کی مالی پوزیشن مضبوط ہے۔
انہوں نے بتایا کہ امارات کے پاس تقریباً 2 ٹریلین ڈالرز کے سرمایہ کاری فنڈز اور 300 ارب ڈالرز کے زرِمبادلہ کے ذخائر موجود ہیں، جو معیشت کو مستحکم رکھنے کیلئے کافی ہیں۔
یوسف العتیبہ نے مزید کہا کہ واشنگٹن میں کرنسی سوئپ لائن کے حوالے سے امریکا اور متحدہ عرب امارات کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہوئی، جس میں اماراتی حکام نے امریکی فیڈرل ریزرو کے حکام سے کرنسی سوئپ پر تبادلہ خیال کیا۔
اماراتی سفیر کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
Web Desk
Media Channel
شائع ہوا: 22 اپریل، 2026 کو 12:35 PM
آخری تدوین: 22 اپریل، 2026



