وائسز آف امریکا
تازہ خبریں
پاکستان

شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن،

W
Web Desk
10 اپریل، 2026
شمالی بحیرہ عرب میں پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن،

شمالی بحیرہ عرب میں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر پاک بحریہ نے کامیاب ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے غیر ملکی تجارتی بحری جہاز سے 18 افراد کو بحفاظت بچا لیا۔

(کراچی )تفصیلات کے مطابق تجارتی بحری جہاز "ایم وی گولڈ آٹم" سے ہنگامی سگنل موصول ہونے کے بعد فوری کارروائی عمل میں لائی گئی۔ یہ جہاز پاکستانی ساحل سے تقریباً 200 ناٹیکل میل (370 کلومیٹر) جنوب میں موجود تھا۔ ریسکیو کیے گئے افراد میں چین، بنگلہ دیش، میانمار، ویتنام اور انڈونیشیا کے شہری شامل ہیں۔

ہنگامی اطلاع ملتے ہی پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے میری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کیا اور پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس حنین کو فوری امدادی کارروائی کے لیے روانہ کیا گیا، جو اس وقت سمندری حدود کی نگرانی پر مامور تھا۔

پی این ایس حنین نے موقع پر پہنچ کر پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز پر لگی آگ بجھانے میں مدد فراہم کی، متاثرہ افراد کو فوری طبی امداد دی اور عملے کو بحفاظت ریسکیو کر لیا۔ پاک بحریہ کی ٹیم نے جہاز کو پہنچنے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔

ریسکیو کیے گئے افراد کو مزید طبی امداد اور بعد ازاں اپنے ممالک واپسی کے لیے کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک بحریہ کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی گئی یہ کارروائی پاکستان کی سمندری حدود میں مؤثر نگرانی اور فوری امدادی صلاحیتوں کی عکاس ہے۔

پاک بحریہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر امداد فراہم کرنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے۔

شیئر کریں:
W

Web Desk

Media Channel

شائع ہوا: 10 اپریل، 2026 کو 03:04 PM

آخری تدوین: 10 اپریل، 2026

متعلقہ مضامین

جتنی مرضی کسی کی صلح کرا لیں، بہتری تب آئے گی جب اہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے: بیرسٹر گوہر
پاکستان

جتنی مرضی کسی کی صلح کرا لیں، بہتری تب آئے گی جب اہم ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہوں گے: بیرسٹر گوہر

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ملک میں بہتری اسی وقت آئے گی جب تمام اہم شخصیات ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی ہوں گی۔

Web Desk14 اپریل، 2026
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج، 3500 روپے فی من گندم خریداری کا اعلان
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کسانوں کیلئے بڑا ریلیف پیکج، 3500 روپے فی من گندم خریداری کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسانوں کیلئے 6 ارب روپے کا مفت باردانہ، 3500 روپے فی من گندم خریداری اور 72 گھنٹوں میں ادائیگی کا اعلان کر دیا، پنجاب بھر میں مانیٹرنگ کمیٹیاں قائم۔

Web Desk14 اپریل، 2026
امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر  پر اعتماد
پاکستان

امریکی نائب صدر کا وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل ٰعاصم منیر پر اعتماد

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں ایران کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں اہم پیشرفت ہوئی، تاہم تمام معاملات حل نہیں ہو سکے۔

Web Desk14 اپریل، 2026